تازہ تر ین

شیطان صفت لوگ ہیں …. الزامات لگانے میں اندھے ہو جاتے ہیں …. وزیر قانون کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرنے کے الزامات قطعاً بے بنیاد ہیں ، صرف دو ، تین ایسے کیسز ہیں جن کے کاروبار تباہ ہوئے اوران کے بھی قرضے نہیں بلکہ سود معاف کیا گیا ،پی ٹی آئی والے شیطان صفت لوگ ہیں اوریہ الزامات لگانے میں اندھے ہو جاتے ہیں ، یوم کشمیر پر خصوصی اجلاس بلانے کی کوئی روایت نہیں تاہم اگر اسپیکر چاہیں تو اجلاس بلا سکتے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ میں نے سارے کیسز کی تفصیلات منگوا کر دیکھی ہیں ۔ بینک کا اپنا طریق کار ہے اور قرض لینے والے جن لوگوں کی ساکھ اچھی ہوتی ہے بینک اپنے قواعد کے مطابق انہیں ریلیف دیتا ہے ۔ پی ٹی آئی والے سیاسی بنیادوں پر قرض معاف کرنے کی جھوٹی باتیں کر رہے ہیں ۔ دو ، تین کیسز ایسے ہیں جن کا مکمل قرض معاف نہیں کیا گیا بلکہ سود معاف کیا گیا ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جن کے کاروبار تباہ یا ان کا دیوالیہ نکل گیا ۔ ان میں کسی کا مسلم لیگ (ن) ، شریف فیملی یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔ میں نے متعلقہ حکام سے مزید تفصیلات بھی منگوائی ہیں اور اس حوالے سے ایوان کو بھی آگاہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے نہ صرف الزامات کو مسترد کرتا ہوں بلکہ ان کی توجہ اے ٹی ایم کی طرف دلانا چاہتا ہوں جن سے عمران خان روز پیسے نکالتے ہین ، ان کے جہاز اور ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر اڑان بھرتے ہیں۔ عمران خان کی اے ٹی ایم کے والد تو چند ہزار روپے پر ملازمت کرتے تھے لیکن آج ان کا بیٹا ارب پتی ہو گیا ہے اور اسکی اصل حقیقت کس کو معلوم نہیں،کروڑوں کے قرضے معاف کرائے اورآج اربوں میں کھیل رہے ہیں۔انہوں یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی اجلاس بلا کر کشمیریوں سے اظہا ریکجہتی کے لئے خصوصی قرارداد لانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ خصوصی اجلاس بلانے کی کوئی روایت نہیں البتہ اسپیکر چاہیں تو اجلاس بلا سکتے ہیں ۔پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک میں ان کے ساتھ ہے اور ان کی ہر سطح پر سفارتی اور اخلاقی حمایت کی گئی ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain