تازہ تر ین

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات، واپسی پر وکٹری کا نشان بھی بنایا

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومتی اتحادیوں کے اہم اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اتحادیوں کے اجلاس میں اہم فیصلوں کے بعد آصف علی زرداری چوہدری شجاعت کے گھر پہنچے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان بند کمرے میں ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
آصف علی زرداری نے واپس جاتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا۔
خیال رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد آج حکومتی اتحادیوں کا لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلئے بھی تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain