راولپنڈی : (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی کے ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن نےپی پی 7 راولپنڈی میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کے لئے خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔
پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے 21 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی امیدوار نے ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کئے جانے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔