تازہ تر ین

مناواں پولیس نے 4 ملزم پھڑکا دیئے

لاہور (کرائم رپورٹر) سی آئی اے کینٹ پولیس کی زیرحراست اغوابرائے تاوان کے چارملزمان مناواں کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں پار جبکہ ہیئر کے علاقہ میں شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے والاڈاکو مقابلہ کے دوران ماراگیا۔ پولیس نے پانچوں نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروادیں۔ بتایا گیا ہے کہ رات گئے زیرحراست اغوابرائے تاوان کے ملزمان اعجاز،اعظم، عبدالستار اورندیم وغیرہ کو سی آئی اے کینٹ پولیس کے انسپکٹر حافظ انیق و دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موٹرسائیکل کی برآمدگی کے لیے لے کرجا رہے تھے کہ مناواں کے علاقہ اعوان ٹاے والا کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پولیس کی زیرحراست چاروں ملزمان گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کے شیرجوان معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق زیرحراست ملزمان اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں مطلوب تھے جن کے خلاف تھانہ سمن آباد میں مقدمہ نمبر 406/16 درج تھا۔ زیرحراست ملزم اعظم نے سمن آباد کے رہائشی چودہ سالہ امان قمرکو ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کے عوض قتل کردیا تھا۔ ملزمان نے بچے کے ورثاءسے تیس لاکھ روپے تاوان حاصل کرنے کے باوجود فیصل آباد کے علاقہ سمندری میں گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو گڑھا کھود کر دفن کر دیا تھا۔ رات گئے متوفی امان قمر کے زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ ملزمان کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا جبکہ تھانہ ہیئر کے علاقہ میں شہری سے موٹرسائیکل نمبر ایل ای وی 930 چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں پار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain