کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تقریباً 20 ماہ بعد 40 ہزار سے نیچے چلا گیا۔
آج 100 انڈیکس 627 پوائٹس کم ہوکر 39 ہزار 381 پر بند ہوا۔ اس سے قبل 24 نومبر 2020 کو 100 انڈیکس 40 ہزار سے نیچے تھا۔
آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 779 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 39 ہزار 797 رہی۔
بازار میں آج 15 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 109 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 708 ارب روپے ہے۔
