لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کر رہے ہیں۔ ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ڈپٹی سپیکر نے پی پی سات راولپنڈی سے حالیہ ضمنی الیکشن میں منتخب ہونے والے ن لیگ کے رکن راجہ صغیر سے حلف لیا۔