تازہ تر ین

کروڑوں مالیت کا خشک دودھ پکڑا گیا, آلائشوں سے کوکنگ آئل تیار کرنیکا انکشاف

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ کسٹمز کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ زائد المیعاد، مضر صحت خشک دودھ برآمد کرکےقبضے میں لے لیا جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی کارروائی کرتے ہوئے گجومتہ سٹاپ ناکے پر سات سو لٹر دودھ ضائع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کسٹم افسر ذوالفقار یونس نے خفیہ اطلاع دی جس پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹم نیئر شفیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر سمگل شدہ خشک دودھ سپلائی کرنے والوں کا سراغ لگالیا اور عین موقع پر کروڑوں روپے مالیت کے خشک دودھ کے آٹھ ہزار سے زائد بیگز برآمد کرکے قبضے میں لے لیا اور لوڈ کردہ خشک دودھ کے پچاس مزدے خالی کروالیے۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹم نیئر شفیق نے بتایا کہ زاہد ملک نامی شخص یہ خشک زائد المیعاد مضر صحت دودھ مختلف دودھ بنانے والی کمپنیوں کے بڑے ڈیری فارمز کو سپلائی کرتا تھا، یہ دودھ امریکہ ، ترکی، پولینڈ، بھارت، افغانستان اور دیگر ممالک سے پشاور اور کوئٹہ کو سمگل کیا جاتا تھا، جہاں سے یہدودھ مختلف کمپنیوں کی ڈیریز کو سپلائی کیا جاتا تھا، جو اس زائد المیعاد دودھ کو دوبارہ پیک کرکے بازار میں فروخت کرتی تھیں دوسری جانب صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گجومتہ سٹاپ پر ناکہ بندی کی اورقصور سے آنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر لائے جانے والے دودھ کو چیک کیا اور سات سو لٹر مضر صحت دودھ ضائع کردیا اس موقع پر بلال یاسین کا کہناتھا کہ ناکہ بندی کا مقصد شہریوں کو خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس پر کریک ڈاﺅن جاری رہے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فاران اسلم کا کہنا تھا کہ دودھ میں سٹارچ شوگر، صابن اور سرف جیسے مضر صحت کیمیکل کوچیک کیا گیا۔ دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بند روڈ پر مرغی کی آلائشوں سے کوکنگ آئل تیار کرنے والا یونٹ سیل کردیا۔ آٹھ ہزار لٹرتیل ڈرموں میں ڈال کر مختلف علاقوں میں سپلائی کیلئے تیار کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ہزاروں کلو مرغی کی آلائشیں، پر، انتڑیاں اور پنجے موقع پر پائے گئے جن کو فوری تلف کردیا گیا تاہم ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ بند روڈ پر ہی بغیر لائسنس مضر صحت اور غیر معیاری نمک تیار کرنے والا یونٹ بھی پکڑا گیا جسے ٹیم نے سیل کر دیا۔ چمڑے کو لگانے والا نمک انسانی استعمال کیلئے پیک کرکے فروخت کیا جا رہا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain