تازہ تر ین

ایل ڈی اے کا کریک ڈاﺅن, مکانات گرانا شروع کردئیے

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنی رہائشی سیکیموں ‘ پرائیویٹ سیکیموں اور کنٹرولڈایریا میں نقشہ منظور کرائے بغیر تعمیر کئے جانے والے مکانات کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز ٹاﺅن پلاننگ ونگ کے عملے نے نواب ٹاﺅن میں آپریشن کر کے مختلف بلاکوں میں نقشہ منظور کرائے بغیر تعمیر کئے جانے والے 17 مکانات کو سربمہر کر دیا۔ علاوہ ازیں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کے عملے نے گزشتہ روز مصطفی ٹاﺅن میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کر کے احمد یار بلاک میں سات مرلے رقبے کا پلاٹ نمبر 133اے واگزار کرالیا ۔ ایل ڈی اے کے ملکیتی اس پلاٹ پر غیر قانونی طور پر زیر تعمیر مکان کو قبضے میں لے کر سربمہر کرویا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain