تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کیس : دوران سماعت چیف جسٹس کے ریمارکس پر مریم کا ردعمل

اسلام آباد: (ویب ڈسیک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کہیں لکھا ہےکہ پارٹی کا سربراہ پارلیمنٹ کا ممبر ہونا چاہیے، لکھا ہے تو بتائیں؟۔
خیال رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ریاست کے اہم ترین معاملات اس لیے لٹکا نہیں سکتےکہ آپ کی خواہش ہے، آئینی اورعوامی مفاد کے مقدمات کو لٹکانا نہیں چاہیے، آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور 179 لینے والا وزیراعلیٰ ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس بنیاد درکار ہے، ریاست کے کام چلتے رہنے چاہئیں، ہمیں یہ ڈھونڈ کردے دیں کہ کہاں لکھا ہے پارٹی سربراہ غیرمنتخب بھی ہوتواس کی بات ماننا ہوتی ہے؟


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain