لاہور (خصوصی رپورٹ) پٹرولیم مصنوعات ایک ماہمیں دوبار مہنگی، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میںمن چاہا اضافہ کر دیا، کوئی پوچھنے والا نہیں، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوبار اضافہ کیے جانے پر ٹرانسپورٹروں کی چاندی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اندرون شہر اے سی بس کمپنیوں اور گڈز ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں ازخود چھ سے دس روپے اضافہ کردیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کی جا رہی۔ لاہور کے دیہی اور دیگر علاقوں میں چلنے والی ویگنوں اور مزدا مالکان نے بھی کرایوں میں سٹاپ ٹو سٹاپ دس روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں عدنان، وقاص، علیم، بابا ظہور، نوید، تیمور، اشفاق اور تنویر کا کہناتھا کہ پوری دنیا میں قیمتیں کم ہورہی ہیں جبکہ پاکستان میں آئے رزو بڑھا دی جاتی ہیں، حکومت غریب کش پالیسی پر عمل پیرا ہے۔