تازہ تر ین

برطانوی میڈیا کو پہلی بار عدالتی کارروائی کی کوریج کی اجازت مل گئی

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا کو پہلی بار عدالتی کارروائی کی کوریج کی اجازت مل گئی، جس کے بعد تاریخ میں پہلی بار مجرم کو سزا سنانے کی کارروائی ٹی وی پر دکھائی گئی۔
انگلینڈ کی ایک عدالت میں قتل کے مجرم کو دس سال قید کی سزا سنائی جارہی تھی، کارروائی کو بی بی سی اور دیگر ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا گیا۔
برطانوی جسٹس منسٹر ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ عوام اب عدالتوں کو براہ راست فیصلہ کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے، یہ فیصلہ نظام عدل پر عوام کے اعتماد بڑھانے کے لیے کیا گیا۔
یاد رہے کہ عدالت کو میڈیا کے لیے کھولنے کے لیے 2020 میں قانون سازی کی گئی تھی تاہم اس پر عمل در آمد شروع نہیں کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain