تازہ تر ین

پیپلز پارٹی کا مسلم شہریوں پر امریکی پابندی کیخلاف بڑا اعلان

اسلام آباد(اے این این) پیپلز پارٹی نے مسلم شہریوں پرامریکی پابندی کو انصاف، جمہوریت اور امن کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر دفتر خارجہ کا بیان ناکافی ہے ،حکومت واشنگٹن پر واضح کرے اس طرح کے اقدامات دہشتگردی کےخلاف جنگ میں نقصان دہ ہونگے،اس معاملے پر سیاسی اور سفارتی حلقوں کو استعمال کیا جائے،کشمیری عوام کی حق خود ارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے،بھارتی کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کےلئے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان اور نجی ٹی وی سے گفتگومیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے، کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے جبکہ بھارت کو کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے دفترخارجہ کے بیان کو بے اثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان شہریوں کے حوالے سے حکومت کو ایک موثر نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔حکومت امریکہ پر واضح کرے ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جن سے دہشتگردی کےخلاف جنگ کو نقصان پہنچے ۔ خورشید شاہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جلد بازی میں کیے گئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا،کیوں کہ یہ فیصلہ، انصاف، جمہوریت اور امن کے خلاف ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا مجسمہ آزادی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایسے کرتوتوں پر رو رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے دفتر خارجہ کے بیان کا ناکافی قرار دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ حکومت واشنگٹن پر زور دے کہ امریکا کے ایسے اقدامات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان دہ ثابت ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ پارٹی سطح پر اس حوالے سے بحث نہیں کی گئی تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے فیصلے کے ممکنہ منفی تاثرات کو اجاگر کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی حلقوں کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔فرحت اللہ بابر کا خیال ہے کہ امریکا کے ایسے اقدامات دہشت گردی کو کم کرنے کے بجائے اسے مزید تقویت بخشیں گے۔انہوں نے اتفاق کیا کہ یہ سچ ہے کہ ہر ملک کو اپنی امیگریشن پالیسی ترتیب دینے کا حق ہے، تاہم ممالک کو کچھ فیصلے کرتے وقت سمجھداری اور پختگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔فرحت اللہ بابر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بات کا احساس ہونا چاہئیے کہ مسلمانوں کا بڑے پیمانے پر اخراج امریکا کی اندرونی سلامتی کے لیے درست نہیں ہے۔ امریکا کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرنی چاہئیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain