تازہ تر ین

حقیقی آزادی کیلئے 100 باربھی نشست قربان کرسکتا ہوں: فرخ حبیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے استعفیٰ منظور کیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا ردِ عمل بھی آگیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں فرخ حبیب نے کہا “سازشیوں نے 11استعفے منظور کیے، قومی اسمبلی جس کو شہباز زرداری چورمافیا نےضمیر فروشوں کی چھانگا مانگا کی منڈی بنا دیا، پی ٹی آئی کےسب اراکین کیساتھ استعفی10اپریل کو ہی دے چکے تھے۔ عمران خان کی قیادت میں غلامی کیخلاف حقیقی آزادی کے لئے 100باربھی ایسی قومی اسمبلی کی نشست قربان کرسکتا ہوں۔”
خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرکے مراسلہ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain