تازہ تر ین

پاک ویسٹ انڈیزسیریزاہمیت اختیارکرگئی

لاہور (نیوزایجنسیاں ) آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان صرف دو پوائنٹس کا فرق ہے ، ورلڈ کپ دو ہزار انیس میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے دو سابق ورلڈ چیمپئنز کے درمیان مقابلہ سخت ہوگیا۔ آئی سی سی نے تازہ رینکنگ جاری کر دی ، ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نواسی پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے۔ کالی آندھی ستاسی پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔ دو سابق ورلڈ چیمپئنز کے درمیان ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم ہو کر صرف دو رہ گیا۔ اپریل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔ سیریز ہارنے والی ٹیم کے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات کم ہو جائیں گے۔ ورلڈ کپ دوہزار انیس میں دس ٹیمیں شرکت کریں گی ، تیس ستمبر دو ہزار سترہ تک رینکنگ میں شامل ٹاپ آٹھ ٹیمیں براہ راست رسائی حاصل کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain