تازہ تر ین

شاہد خاقان کیخلاف کبھی بیان نہیں دیا، گواہ کا عدالت میں ٹیمپرنگ کا انکشاف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر کی جانب سے مبینہ ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی جہاں نیب گواہ ناصر بشیر قریشی نے بیان ریکارڈ کرایا۔
ایل این جی ریفرنس میں نیب کے گواہ ناصر بشیر قریشی نے احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جرح کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے نیب کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں ملزم شاہد خاقان عباسی کا نام نہیں لیا تھا مگر تفتیشی ملک زبیر نے اپنے پاس سے وہ نام بیان میں شامل کر لیا۔
گواہ نے کہا کہ اس نے نیب یا تفتیشی افسر سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا تھا بلکہ نیب کا نوٹس ملنے پر بیان ریکارڈ کرانے گیا جس میں یہ حقیقت ضرور بیان کی تھی کہ ان کا گیس سیکٹر میں کام کا کوئی تجربہ نہیں تھا تاہم انہوں نے معروف اومنی گروپ سے ٹینڈر میں حصہ لینے کی منصوبہ بندی اور مذاکرات ضرور کیے تھے۔
گواہ نے بتایا کہ وہ پرائیویٹ کمپنی میں سی ای او ہے جس کا ایک اور کمپنی کے ساتھ جیٹ فیول افغانستان ایکسپورٹ کرنے کا معاہدہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain