تازہ تر ین

خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے اطراف لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹانےکا حکم دیا تھا۔ اب زائرین حجر اسود کو چھو سکیں گے اور بوسہ بھی دے سکیں گے۔
سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ زائرین مقام ملتزم پر دعائیں کرسکیں گے ۔اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث لگائی گئی تھیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain