تازہ تر ین

پاک ،بحرین معاہدہ, نئی براس مل بارے وزیراعظم کا بڑا بیان

اسلام آباد(آن لائن‘آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف سے بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے ملاقات کی،بحرین کے شاہ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ کاخصوصی تہنیتی پیغام نوازشریف کو پہنچایا ، وزیراعظم کو پاک بحرین مشترکہ وزارتی اجلاس سے متعلق امور پر بریفنگ دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بحرین کے شاہ محمود بن عیسیٰ الخلیفہ کا خصوصی تہنیتی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا اور پاک بحرین مشترکہ وزارتی اجلاس سے متعلق امور پر بریفنگ بھی دی اور دونوں ممالک بڑھتے ہوئے تعلقات سے بھی آگاہ کیا ۔جس پر وزیراعظم نوازشریف نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے قیام کیلئے اہم قدم اٹھانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ کمیشن کے قیام سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان بحرین سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اس سے دو نوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بحرین کے وزیرخارجہ کادورہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا عکاس ہے ۔وزیراعظم نے پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونیوالے مشترکہ کمیشن اجلاس سے دوطرفہ تعلقات بڑھیں گے اور اس اجلاس میں سفارتی ، اقتصادی ، تجارتی اور ثقافتی تعلقات میں وسعت آئے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے پی او ایف واہ میں بر اس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا،براس مل اپ گریڈیشن کے بعد جنوبی ایشیاءکی سب سے بڑی مل بن گئی ہے۔افتتاح کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین،بھی موجود تھے،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے پی او ایف کے عملے کی مراعات کی سفارش پر وزیراعظم نے پی اوایف کے سٹاف کیلئے25فیصد الاﺅنس اور دوسالانہ انکریمنٹس کا اعلان کیا۔ گذشتہ روز کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے پی او ایف واہ میں براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔اور براس مل کا معائنہ بھی کیا۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے مل میں براس سازی کے عمل کا مشاہدہ کیا اور پی او ایف کی افرادی قوت کے جذبے اور معیاری مصنوعات کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ براس ملز کی ٹیم اپنی کوششیںجاری رکھے گی،ملک کی اقتصادی بحالی میں واہ براس کا کردار اہم ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو براس ملز کی استعداد کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی،براس ملز کی پیداواری صلاحیت 8ہزار سے بڑھا کر24ہزار میٹرک ٹن ہوگئی ہے،براس مل اپ گریڈیشن کے بعد جنوبی ایشیاءکی سب سے بڑی مل بن گئی ہے،براس مل ملکی دفاعی ضروریات احسن طریقے سے پوری کر رہی ہے،پی او ایف براس مل کی اضافی مصنوعات برآمد بھی کی جارہی ہیں۔بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ 1954میں بنائی گئی براس مل کااپ گریڈیشن کے بعد جنوبی ایشیاءکی بڑی براس ملوں میں شمار ہوگا‘اپ گریڈیشن میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ‘بہترین اور مہارت یافتہ افرادی قوت دستیاب ہوگی‘اپ گریڈیشن کے بعد نہ صرف مصنوعات کی تیاری میں بڑی معاونت ہوگی بلکہ پاکستان براس کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے پی او ایف کے عملے کی مراعات کی سفارش پر وزیراعظم نے پی اوایف کے سٹاف کیلئے25فیصد الاﺅنس اور دوسالانہ انکریمنٹس کا اعلان کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain