تازہ تر ین

پنجاب بھر میں رات 9بجے دکانیں بند کرنے کے حکم معطل

کراچی : (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے تاجر برادری کے لیے بڑا ریلیف دے دیا۔ اوقات کار کی پابندی کے خاتمے کا تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کر دی۔
پنجاب بھر میں رات نوبجے دکانیں بند کرنے کے حکمنامے کو معطل کر دیا گیا۔ کاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کر دی۔ تاجر برادری کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے اوقات کار پر پابندی ختم کی۔
وزیر اعلی پنجاب نے سیکریٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ تاجر برادری رات گئے تک کاروبار کرسکے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain