تازہ تر ین

شہباز گل کو خطرہ ہے جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت انہیں دوبارہ نہ دیکھ سکے: وکیل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے ان کے موکل کو خطرہ ہے کہ اگر انہیں جسمانی ریمانڈ پر بھیجا گیا تو شاید عدالت انہیں دوبارہ نہ دیکھ پائے۔
شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری کا عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز گل پر مقدمے کی منسوخی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گِل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے ہیں، تشدد ایک منظم طریقے سے کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے بھی عدالت کو خطرہ سے آگاہ کیا ہے، شہباز گِل کو خطرہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت دوبارہ انہیں نہ دیکھ سکے۔
وکیل فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس ثبوت نہیں گرفتاری اور پرچہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کچہری کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے اداروں کے خلاف بیان بازی اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کو جسمانی ریمانڈ پر دو روز کے لیے پولیس کے حوالے کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain