تازہ تر ین

بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حالات بہتر کرے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کو درحقیقت اذیت، تکلیف کا ادراک ہے تو بھارتی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حالات بہتر کرے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت تاریخ کی گزشتہ سات دہائیاں ناقابل تردید ثبوتوں سے بھری پڑی ہیں، تاریخ نے ثابت کیا کہ ہندوستان کی سیکولرازم کی حمایت ایک دھوکہ تھا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج کا ہندوستان ایک غیر اعلانیہ ’ہندو راشٹرا‘ ہے، ایسا ہندوستان جہاں دیگر مذہبی اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ یا رواداری نہیں، بھارتی مسلم آبادی کو امتیازی سلوک، ظلم و ستم کا سامنا، سیاسی و سماجی طور پر علیحدہ کر دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست کرنے سے باز رہے، ہندوستانی حکومت ان لوگوں کی یادوں کا مخلصانہ احترام کرے جنہوں نے بہتر مستقبل کے لیے قربانیاں دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain