اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹرمصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کون ہے جو عمران خان کو فوج سے لڑانا چاہتا ہے؟ کیا ہمارے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ شہباز گل نے نوجوانوں کو اکسانے کی کوشش کی، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا جو ٹرینڈ چلاتا ہے کیا وہ ہمارے کہنے پر چلاتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارت جا کر پاکستان کے خلاف بات کی تھی، عمران خان ٹی وی پر آکر لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں، کیا شہدا کے خلاف منفی ٹرینڈ ہمارے کہنے پر چل رہے ہیں؟
وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ جس شخص نے بل گیٹس کے پیسے چرائے عمران خان نے اس کو رائزنگ اسٹار کہا ہے۔
ن لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ جو عمران خان کے ہیرو ہیں وہ ایک بڑے چور ڈیکلیئر ہوئے ہیں، خان صاحب اقتدار میں آئے تو عارف نقوی کو 50 ارب کا فائدہ پہنچایا۔
