تازہ تر ین

شاہی قلعہ کا میک اپ …. 94 کروڑ سے زائد خرچہ

لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے شاہی قلعہ لاہور کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں شاہی قلعہ کے مرمتی کاموں کا پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت اس منصوبے پر96کروڑ 40لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ اس رقم سے شاہی قلعہ کا عالمگیری گیٹ، موتی مسجد، اکبری دروازہ، شاہی کچن، لیڈی ماسک، دیوان قاضی اور شاہی محل کی مرمت طور تزئین وآرائش کی جائے گی۔ محکمہ آثار قدیمہ نے پی سی ون حتمی منظوری کے لئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھیج دیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب رواں مالی سال میں اس منصوبے کے لئے5کروڑ روپے جاری کرے گا جس سے شاہی قلعہ لاہور کے شاہی کچن اور اکبری دروازہ کی مرمت کرکے اسے بحال کیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain