لندن (شوبز ڈیسک)سریلے گیتوں اور مدھر دھنوں سے محبت کا پیغام پھیلانے والے استاد راحت فتح علی کو ایک اور اعزاز ملا ہے، راحت فتح علی کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا خیرسگالی کا سفیر مقرر کر دیا گیا۔برٹش ایشین ٹرسٹ ایک فلاحی ادارہ ہے جو برطانوی شہزادے چارلس نے قائم کیا ہے، یہ ادارہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے کوشاں ہے۔راحت فتح علی خان کو خیرسگالی کا سفیر مقرر کیے جانے کے موقع پر لندن میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شہزادہ چارلس، ٹینس چیمپئن بورس بیکر اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔