تازہ تر ین

خواب میں ناپسندیدہ برتن مت دیکھیں ورنہ ایسا ہو جائیگا کہ آپ کو لوگ ڈھونڈتے رہ جائینگے

جب کوئی انسان خواب میں ناپسدیدہ برتن مثلاً سونے یا چاندی کے برتن میں کھائے تو یہ قرضوں میں حد سے زیادہ زیادتی پر دلیل ہے اور لوگوں کے درمیان کھانا خوائش کی علامت ہے اور نگلنے والی چیز کو چپانا کام میں لا پرواہی برتنے کی دلیل ہے اور چپانے والی چیز کو لگلنا دین اور اجل (موت) کے قریب ہونے پر دلیل ہے۔ اگر کھانے کا ذائقہ بہتر ہوا ہے تو یہ باطن کی درستگی پر دلیل ہے اور اگر ترش اور کڑوا ہوا ہے تو یہ اعمال اور ازواج کی تبدیلی پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دائیں ہاتھ سے کھانا کھایا ہے تو سنّت کی پیروی کرے گا اور اگر بائیں ہاتھ سے کھایا ہے تو دشمن کی فرمانبرداری کرے گا اور دوست پر ظلم کرے گا اور اگر کھانے کا لقمہ کسی دوسرے کے ہاتھ سے لیا ہے تو عفّت و پاکداحی اور توکل کا مقام نصیب ہو گا ، یا پھر بیمار ہو گا اور عاجز ہوگا اور اگر معمولی قسم کا کھانا کھایا ہے تو اس کا مرتبہ کم ہو گا اور کدو کا کھانا ہدایت ، اتباع سنّت اور ذہانت کی دلیل ہے اور جو دیکھے کہ اس کو کسی نے صبح کے کھانے کی دعوت دی ہے تو یہ سفر بعید پر دلیل ہے اگر اس کو مطلق کھانے کی دعوت دی ہے تو وہ مشقت سے راحت پائے گا۔ اگر اس کو کسی نے رات کے کھانے کی دعوت دی ہے تو وہ کسی آدمی کو دھوکہ فریب دے گا، اس سے پہلے کہ وہ اس کو دھوکہ دے اور جو شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے کھانا کھایا ہے اور وہ ہضم بھی ہوا ہے تو وہ اپنے پیشہ اور کاروبار میں دوڑ دھوپ کرنے پر حرص کرے گا اور جو شخص دیکھے اس نے اپنا گوشت کھایا ہے تو وہ اپنے جمع شدہ مال میں سے کھائے گا، اگر دیکھے کہ کسی دوسرے کا گوشت کھایا ہے تو اگر وہ گوشت کچا تھا تو وہ اس کی یا کسی اور شخص کی غیبت کرے گا اور اگر گوشت پکا ہوا یا بھنا ہوا تھا تو وہ غیر کا مال کھائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain