تازہ تر ین

روٹی کیوں جلائی …. ایک اور کمسن طیبہ منظر عام پر آ گئی

بچیانہ(نمائندہ خبریں)روٹی کیوں جلائی۔ مالکن کا کم سن ملازمہ پر تشدد۔جان سے ماردینے کی کوشش میں ملازمہ شدید زخمی ۔ انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں چک نمبر625گ ب جگاتن کے محنت کش محمد اسلم کی 14سالہ بیٹی رضیہ بی بی اپنے والدین کا سہارا بننے کیلئے رضا گارڈن فیصل آباد کے رہائشی محمد طیب کے گھر بطور ملازمہ کام کرتی تھی جس نے گھریلو مالکن پر الزام علائد کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں کھانا پکاتے ہوئے روٹی جل جانے کے باعث طیب کی بیوی حناءآگ بگولہ ہوگئی اور اسے اپنے عتاب کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس سے خوفزدہ ہوتے ہوئے کم سن ملازمہ خوف کے مارے چھت پر بھاگ گئی تو حناءاسے سیڑھیوں سے کھینچتی ہوئی نیچے لے آئی جس کے باعث اس کے جسم اور ٹانگوں پر رگڑیں آگئیں ۔نیچے لاتے ہی طیبہ کی اہلیہ حناءنے ٹوٹی ہوئے شیشے کی بوتل کے ساتھ رضیہ کے ہاتھوں کو شدید خمی کردیاجس کے بعد بھی جب حناءکا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اس نے چھری رضیہ کے ماتھے پر دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوکر لہو لہان ہوگئی ۔ کم سن ملازمہ رضیہ نے اپنے والدین کے ہمراہ میڈیاکو بتایا کہ بدترین تشدد کے بعد اس نے دیوار پھلانگ کر وہاں سے راہ رار اختیار کی اور اپنے والدین کے پاس پہنچی جنہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے درندہ صفت مالکن کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain