تازہ تر ین

بھارتی فوج کا بڑا حملہ ….حالات کشیدہ

راولپنڈی، ظفروال (تحصیل رپورٹر) بھارتی سیکورٹی فورسزکی ظفروال ،شکرگڑھ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ ۔ فائرنگ چتیر،توہانہ ،بھورچک ،نہلے چک ،لمبڑیال،بھوپال،پور،تغل پور کے سرحدی علاقے پر کی گئی ۔ذریع کے مطابق صبح تقریباً8بجے بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے ظفروال ،شکرگڑھ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کر دی فائرنگ میں LMGاور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گےا ۔فائرنگ چتیر،توہانہ ،بھورچک ،نہلاچک ،لمبڑیال،بھوپال،پور،تغل پور کے علاقے پر کی گئی ۔جس کی پاک رینجرزنے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی گنوںکو خاموش کر دیا۔سرحدی عوام کا کہنا ہے امن کی زبان نہ سمجھے والی بھارتی حکومت کو یہ بات کیوں سمجھ میں نہیںآئی کہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے اور امن کی بات کرتا ہے اور اس کے امن کی بات کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھاجائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain