لاہور (آئی این پی) قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے پنڈورا باکس کھول دیا۔،گول کیپر کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ خواجہ جنید قومی کھیل ہاکی کو تباہ کر رہے ہیں دوسری جانب فیڈریشن کے سیکرٹری نے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر عمران بٹ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے ۔ ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ خواجہ جنید نے انہیں ذہنی اذیت پہنچائی۔ دوسری فیڈریشنز کے ساتھ مل کر قومی ٹیم کو ہروانے کا الزام لگایا۔ عمران بٹ کہتے ہیں کہ ٹیم کے کئی کھلاڑی خواجہ جنید کے رویے سے ناراض ہیں۔ انہوں نے ہیڈ کوچ کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا۔ پی ایچ ایف نے عمران بٹ کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ سیکرٹری شہباز سئنیر کا کہنا تھا کہ عمران بٹ کو میرٹ پر ڈراپ کیا۔ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر گول کیپر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
