کراچی(این این آئی)گورنر سندھ محمد زبیر سے کورکمانڈرکراچی لیفٹنینٹ جنرل شاہد بیگ مرزانے منگل کو گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جاری آپریشن سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا ، صوبہ میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بڑی قربانیاں دیں ہیں جسے کسی صورت رائیگاں جانے نہیں دینگے ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لئے ایک آئیڈیل شہر ہے اس کی اصل شناخت کی بحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔