لاہور : (ویب ڈیسک) ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے لاہور اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران آئس ہیرون برآمد کرلی۔
اے ایس ایف ترجمان کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے ابوظبی جانے والے مسافر شیرباز سے 5.16 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم نے ہیروئن اپنے دستی سامان میں مہارت سےچھپارکھی تھی۔دوسری جانب کوئٹہ ائیرپورٹ سےدبئی جانے والے مسافرباسط علی سے 5 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعداے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔