تازہ تر ین

بھارتی فوجی باغی نکلے …. درجنوں تعیناتی کمانڈوز پہلے ہی روز غائب ۔۔۔ وجہ سامنے آگئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) تعیناتی کے پہلے ہی روز بھارت کے ایلیٹ جنگل وارفیئر یونٹ کے درجنوں زیر تربیت کمانڈوز غائب ہوگئے۔واضح رہے کہ ان کمانڈوز کو بھارت کے پرآشوب علاقے میں تعینات کیا گیا تھا جہاں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے باغیوں کا کنٹرول ہے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ کمانڈوز بذریعہ ٹرین بھارت کی مشرقی ریاست بہار کی جانب رواں دواں تھے، اسی دوران ان کمانڈوز نے اپنے کمانڈر کے علم میں لائے بغیر غیر متوقع طور پر متبادل راستہ اختیار کرلیا۔ٹرین ذرا سی دیر کے لیے ایک مقام پر رکی اور یہ 59 کمانڈوز ٹرین سے اتر گئے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔پیراملٹری فورس کے حکام کے مطابق اس حوالے سے تفتیش جاری ہے کہ کس طرح درجنوں اہلکار اچانک ہی غائب ہوگئے۔واضح رہے کہ لاپتہ ہونے والے ان کمانڈوز کا تعلق پیراملٹری فورس سے ہی بتایا جارہا ہے۔ہندوستان کے ماو¿ نواز باغیوں کو ملکی سیکیورٹی کے لیے اہم خطرہ سمجھا جاتا ہے، جبکہ یہ باغی جنگلات اور وسائل سے مالامال ریاستوں چھتیس گڑھ، ادیشا، بہار، جھاڑکنڈ اور آندھراپردیش میں سب سے زیادہ فعال ہیں۔ان باغیوں کے مطابق وہ انتظامیہ سے زمین، ملازمتوں اور غریب قبائلی گروپوں کے لیے دیگر حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی باغیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے شورش زدہ علاقوں کے لیے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے اور پالیسی کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain