لاہور (خصوصی رپورٹ) انتخابی دنگل کی تیاریاں، لارڈمیئر، دپٹی میئرز اور چیئرمینوں کی پوزیشن مستحکم نانے کے پلان پر عملدرآمد شروع ، کارکنوں کے بھی بھاگ جاگ اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق 2017ءکے آغاز میں جب پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ(ق) پیپلز پارٹی ، متحدہ پاکستان سمیت ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں وہیں حکمران جماعت نے لاہور شہر میں اپنے میئر ، ڈپٹی میئرز، چیئرمینوں اور کونسلروں کی یونین کونسل لیول پر پوزیشن مستحکم بنانے کا پلان تیار کیا ہے۔