اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عدلیہ کو اب معلوم ہو گیا ہو گا کہ سیسلین مافیا کیا ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی ایجنٹ عمران خان پاکستان اور اس کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی رٹ اور اداروں کو چیلنج کر کےعوام کو لا قانونیت، بغاوت اور تشدد پر اکسا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد اور خاتون مجسٹریٹ کے خلاف کیس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو نہیں چھوڑیں گے ان پر کیس کریں گے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں آپ کے خلاف بھی کیس کریں گے۔
