اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتیں وزیراعظم نوازشریف سے نالاں ہو کر تحفظات بیان کرتی رہیں، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میرحاصل بزنجو نے وزیراعظم سے فوری طور پر بلوچستان میں مردم شماری روکنے کا مطالبہ کردیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں فاٹا اصلاحات نکالنے کے معاملے پر شدید برہم نظر آئے اور کہا کہ فاٹا اصلاحات کے بل پر عملدرآمد اچانک روکنا کسی گہری سازش کا حصہ ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے اتحادیوں کے تحفظات بغور سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔