تازہ تر ین

شہباز گل پر تشدد کیخلاف ایکشن کا کہا تو میرے خلاف مقدمہ بن گیا، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیخلاف ایکشن کا کہا تو میرے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشت گردی میں پیشی کے موقع پر کہا کہ شہباز گل کو تشدد کا کا نشانہ بنایا گیا جس پر میں نے کہا اس پر ایکشن لوں گا اور میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ تقریر کے دوران خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کی درخواست پر یکم ستمبر تک ضمانت منظور کر لی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain