تازہ تر ین

وزیر اعظم سیلابی صورتحال کے باعث لندن کا دورہ منسوخ کر کے وطن روانہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا اور وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سمیت دیگر حکام وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف قطر کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے دوحہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے اور قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف السلیطیی نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا لیکن سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے وزیر اعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain