راولپنڈی(بیورورپورٹ)عسکری قیادت نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 199 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس کی صدارت کی اجلاس کے دوران سیکیورٹی ماحول اور چیلنجز کا جائزہ لیا گیا ۔ کور کمانڈرز کے اجلاس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل بلااشتعال خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا اور اسے علاقائی استحکام کیلئے ایک خطرہ قرار دیا گیا ۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے افغانستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اجلاس کے شرکاءنے انسداد دہشتگردی اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ مطلوبہ اہداف کے حصول تک یہ آپریشنز جاری رکھے جائیں ۔کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والے اب تک کے نتائج اور اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشنز مطلوبہ کامیابیوں تک جاری رکھے جائیں۔کورکمانڈر کانفرنس مین انسداد دہشتگردی اورع انٹیلی جنس آپریشنز میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ کابل میں ہونے والے حملے پر کانفرنس میں افغان حکومت س اظہار یکجہتی کیا گیا۔اس موقع پر شرکائ کا کہناتھا کہ سیز فئر کی بھارتی خلاف ورزی علاقائی استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔