لندن: (ویب ڈیسک) مس انگلینڈ مقابلے کی ایک صدی پر محیط تاریخ میں پہلی مرتبہ ماڈل میک اپ کیے بغیر فائنل میں پہنچ گئی۔
مس انگلینڈ مقابلے میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی 20 سالہ طالبہ میلیسا راؤف نے سیمی فائنل میں بغیر میک اپ شرکت کر کے بیوٹی مقابلوں کی تاریخ پہلی بار میں بغیر میک اپ سیمی فائنل جیتنے والی پہلی بیوٹی کوئین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی میلیسا راؤف کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ مختلف عمر کی لڑکیاں صرف اس لیے میک اپ کرتی ہیں کہ وہ ایسا کرنے کیلئے دباؤ محسوس کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی جلد کے ساتھ ہی خوش ہے تو اسے اپنا چہرا میک اپ سے ڈھکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہماری کمیاں ہی ہمیں دوسرے تمام لوگوں سے منفرد بناتی ہیں۔
میلیسا راؤف کا کہنا تھا کہ انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی میک کرنا شروع کر دیا تھا تاہم انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کے وقت اس روایت سے بچنے کی کوشش کریں گی۔
میلیسا راؤف میک اپ کیے بغیر ہی مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں اب وہ اکتوبر میں ہونے والے فائنل میں مس انگلینڈ کے تاج کیلئے مقابلہ کریں گی۔