تازہ تر ین

معروف شاعر، ادیب اور مترجم امداد حسینی انتقال کرگئے

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے معروف ایوارڈ یافتہ شاعر، مصنف اور ترجمہ نگار امداد حسینی 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امداد حسینی کا شمار سندھی زبان کے دور حاضر کے بڑے شعرا میں ہوتا تھا جبکہ وہ ڈراما ساز اور ناول نگار بھی تھے۔
انہوں نے فیض احمد فیض کے خطوط کو سندھی میں ترجمہ کرنے کے علاوہ سندھی کلاسیکی ادب کے ناولز اور شاعری کو اردو میں ترجمہ بھی کیا۔
امداد حسینی زندگی کے آخری ایام تک متحرک رہے، وہ دسمبر 2021 میں ہونے والی چودہویں اردو کانفرنس میں بھی شریک ہوئے تھے۔
دو ہفتے قبل انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا اور تب سے ہی وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
امداد حسینی کے بیٹے اداکار، ڈانسر و کوریوگرافر وجدان شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے والد انتقال کر گئے ہیں۔
وجدان شاہ نے اپنے مداحوں کو والد کی مغفرت کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی۔
امداد حسینی کے انتقال کے بعد ادب و شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو سندھی ادب کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain