پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی کابینہ نے ریلیف کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی ہے، محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن نے محکمہ ریلیف کو کابینہ فیصلے پرعملدرآمد کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔
تفصیلاب کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی کابینہ محکمہ ریلیف کو اڑھائی ارب روپے کے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی ہے، جبکہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن نے محکمہ ریلیف کو کابینہ فیصلے پرعملدرآمد کے لیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کوامداد کی فراہمی میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑے گی، مشکل وقت میں متاثرین کیساتھ ہیں، سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیلابی صورتحال بہتر ہوتے ہی متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔