تازہ تر ین

یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لیےامدادی سامان کی پہلی کھیپ آج نور خان ایئر بیس پہنچ رہی ہے، مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں آئیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگرضروری اشیاء شامل ہیں، سامان وزیراعظم کی اپیل پر بھجوایا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز(پیر) کو کراچی پہنچیں گے۔ کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain