Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • عمان مین الفحل ٹرمینل نے دھماکے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا
    • پانی کی قلت کا خدشہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت
    • بجٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر زرعی آلات اور کھاد مہنگی ھونےکا امکان
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ن لیگ نے شوکت ترین کی آڈیو لیک کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیدیا

    By Khabrain Newsاگست 29, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ آڈیو لیک میں شوکت ترین نے کہا کہ پارٹی فیصلہ ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کو سبو تاژ کرنا ہے، حکومت ہمارے خلاف پرچے کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے آڈیو لیک کی تردید بھی نہیں کی گئی ہے۔
    سابق وفاقی وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے محسن شاہنواز رانجھا سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین نے دونوں وزرائے خزانہ کو کہا کہ تحریری طور پر معاہدے سے انکار کریں، یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے، اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں، آگے چل کر جو قانونی چارہ جوئی ہوئی وہ لازمی کریں گے۔
    ن لیگ کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل سے مسلم لیگ (ن) کا نہیں بلکہ ملک کا مفاد وابستہ ہے، ماضی میں جو کچھ ہوا وہ بھی سب نے دیکھا، کوئی اقتدار میں آنے کے لیے اتنا بھی گرسکتا ہے؟
    طارق فضل چودھری نے کہا کہ شہباز گل کی شکل میں پہلی قسط سامنے آئی ہے، ان لوگوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آ رہا ہے، عمران خان نے نوجوان نسل کو ورغلایا، تبدیلی کا نعرہ ختم ہو چکا ہے، یہ کسی اور ایجنڈے پر ہیں،
    پاکستان ایک آزاد ریاست ہے، ان کے چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں ، ان کے عزائم اس سسٹم کو مضبوط کرنے کے نہیں ہیں۔
    انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کی شکل میں پاکستان کے خلاف ایک سازش کی جا رہی ہے، اتحادی جماعتوں نے حکومت سنبھالی تو بہت سی باتیں ہوئیں۔
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ آڈیو لیک میں شوکت ترین پارٹی چیئرمین کی طرف سے ہدایت دے رہے تھے، تحریک انصاف ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
    محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ 2008 سے 2013 کے دوران پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں پیسے آئے، 2013 کے انتخابات میں یہ اکاؤنٹ ظاہر نہی کئے گئے، پی ٹی آئی کے 2014 کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور

    تازہ ترین

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.