راولپنڈی: (ویب ڈیسک) 12سالہ بچی کو قتل کرنے کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔
راولپنڈی میں بچی کو قتل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ ہوگیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا کا حکم سنا دیا۔
مجرم عادل زیب کو سزائے موت، 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 10سال قید، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مقدمہ کا فیصلہ سنایا، مجرم عادل زیب نے رتہ امرال کے علاقہ میں معمولی رنجش کی بناء پر چھریوں کے وار کرکے 12سالہ بچی کو قتل کر دیا تھا۔