لاہور (کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقہ میں رائفل صاف کرتے ہوئے گولی چل گئی‘ جس کے نتیجہ میں 22 سالہ نوجوان مردانہ صفات سے محروم ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی کا رہائشی 22 سالہ شبیر نامی نوجوان رائفل صاف کررہا تھا کہ ٹریگر دب جانے سے گولی چل گئی جو سیدھی اس کے نازک اعضاءپر جا لگی۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق گولی لگنے سے نازک حصہ شدید متاثر ہوگیا ہے۔