تازہ تر ین

سیلاب متاثرین کی امدادی رقوم کی پائی پائی شفافیت سے خرچ کرینگے: شہباز شریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے ملنے والی امداد کی ایک ایک پائی میں شفافیت کا خیال رکھا جائے گا۔
اسلام آباد میں غیر ملکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی امداد آئے گی اسے ضرورت مند افراد تک پہنچایا جائے گا اور وہ شفافیت کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ عہد کرنا چاہتا ہوں امداد کے لیے ملنے والی ہر پائی شفافیت کے ساتھ خرچ ہو گی۔ ہر پائی ضرورت مند تک پہنچے گی، کچھ بھی ضائع نہیں ہو گا، کوئی سفارش نہ کوئی سیاسی اثر و رسوخ کام کرے گا۔ یہ میری قوم، خدا، ہمارے ڈونرز اور بین الاقوامی کمیونٹی سے کمٹمنٹ ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ملنے والے 16 کروڑ ڈالرز ملٹی پلائی ہونے چاہئیں کیونکہ پاکستان کو بہت بڑی آفت اور نقصان کا سامنا ہے۔پاکستان پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار تھا، یہ بوجھ اب بڑھ گیا ہے۔ ابھی ہم ریسکیو کے مرحلے میں ہیں جبکہ بحالی کا مرحلہ کئی گنا زیادہ مشکل ہو گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اب پاکستان کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ ہمیں خوراک کی بعض اشیا کی شدید کمی کا سامنا ہے جیسا کہ پیاز اور ٹماٹر۔ ان کی قیمتیں آسمان کو پہنچ چکی ہیں۔ میں نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے کہ وہ جائزہ لیں کہ کہاں سے یہ چیزیں درآمد کی جائیں۔ فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور ہمیں اب گندم کی فصل کا بیچ بونے میں مسئلہ ہو گا کیونکہ زمین نم ہو گئی ہے۔ اب ہمیں گندم بھی درآمد کرنے پڑے گی۔ اس کا مطلب ہے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ مگر ہم یہ سب لوگوں کے لیے کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain