لاہور(ویب ڈیسک )ا آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ایمپائر علیم ڈار نے داڑھی کے ساتھ نئی لک کی وجہ ہاشم آملہ کو قرار دیا ہے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر وہ شخصیت ہیں جنہیں دیکھ کر ایمپائرنگ کے میدان میں آئے۔ ایمپائرنگ نے عزت، شہرت اور پیسہ بہت دیا مگر علیم ڈار سماجی کاموں کے ذریعے اب دیگر حقوق ادا کرنا چاہتے ہیں۔ بچپن سے نماز کے پابند تو تھے ہی اور اب جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کی دعوت سے چہرے پر داڑھی بھی سجا لی۔ علیم ڈار پاکستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار نوجوان نسل کو سمجھتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ملک تبھی ترقی کرے گا جب مخلص نمائندگان منتخب کیئے جائیں گے۔ علیم ڈار ریجنل کرکٹ میں ووٹنگ کے عمل کے مخالف ہیں جو ان کے مطابق پاکستان کرکٹ کو زوال کی طرف لے جا رہا ہے۔