تازہ تر ین

امریکی یوٹیوبر نے 24 گھنٹوں میں باسکٹ بال کے پانچ ریکارڈ توڑ ڈالے

لیک چارلس: (ویب ڈیسک) ایک امریکی یوٹیوبر نے 24 گھنٹے میں باسکٹ بال کے پانچ ٹِرک شاٹ (معمول سے ہٹ کر غیر متوقع شاٹ) کے ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالے۔
امریکن میڈیا کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ایک یوٹیوب پوسٹ میں بتایا کہ جوشوا واکر نے 24 گھنٹوں کے دورانیے میں پانچ ریکارڈز کو توڑا۔
امریکی ریاست لوئیزیانا کے شہر لیک چارلس میں بنائے جانے والے ان ریکارڈز میں جوشوا واکر نے پہلا ریکارڈ 113 فٹ 6 انچز سے پھینکے گئے طویل شاٹ کا بنایا۔
یوٹیوبر کا دوسرا ریکارڈ 48 فِٹ کی دوری سے طویل بِی ہائینڈ دی بیک شاٹ کا تھا۔ تیسرا ریکارڈ 80 فِٹ کی دوری سے طویل ہُک شاٹ پھینک کر جبکہ چوتھا ریکارڈ 95 فِٹ کی دوری سے طویل باؤنس شاٹ پھینک کر بنایا
امریکن شہری کی جانب سے آخری ریکارڈ 84 فِٹ کی دوری سے بیک ورڈ شاٹ پھینک کر بنایا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain