تازہ تر ین

یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں تاریخی مہنگائی کے وار جاری ہیں، یوٹیلٹی سٹورز پر بھی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیا ہے، مختلف برانڈز کی 900 گرام چائے کا ڈبہ 400 روپے مہنگا ہوگیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایسی مہنگائی پہلے کبھی نہیں دیکھی
تفصیلات کے مطابق حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اوربھاری وار کرتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز پر بھی اشیائے خورونوش مزید مہنگی کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کی 900 گرام چائے کا ڈبہ 400 روپے مہنگا کر دیا گیا، اضافے کی بعد چائے کی قیمت 905 روپے سے بڑھ کر 1305 روپے ہوگئی ہے، بچوں کا 800 گرام دودھ کا پیکٹ 260 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ ٹی وائیٹنرز کی قیمتوں میں بھی 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
100 گرام سرخ مرچ کی قیمت 84 روپے جبکہ مصالحہ جات کی قیمت 50روپے تک بڑھا دی گئی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی رہنما کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں، ایسی مہنگائی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain