لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور ماڈل، اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد مقابلہ سمجھ کر نہیں کرنی چاہیے۔
انسٹاگرام پر جاری مختصر ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بہت سے لوگ بہت سا کام کر رہے ہیں، مختلف تنظیمیں لوگوں کی جانب سے عطیہ کیا گیا سامان متاثرین تک پہنچا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امداد اپنے گھر سے شروع کی جاتی ہے، مجھ سے بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ نے سیلاب متاثرین کے لیے کیا کیا، میں بتا دوں کے میرے گھر میں بہت سے ملازموں کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔
نادیہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے میرے ملازمین سیلاب سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور میں ان کی مدد کر رہی ہوں، یہ ابھی شروعات ہے، سیلاب زدگان کو آگے جا کر بہت مدد کی ضرورت پڑے گی، اس لیے امدادی کام مقابلہ سمجھ کر نہیں کرنا چاہیے۔