نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے بُری خبر ہے کہ ایشیا کپ سے باہر ہونے والے رویندرا جڈیجا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بھی آؤٹ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے رویندر جڈیجا آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے، انہیں گھٹنے کی سرجری کرانا ہوگی جس کے باعث وہ غیر معینہ مدت تک کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے۔
بی سی سی آئی کے اہم عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارتی آل راؤنڈر کی انجری سنگین نوعیت کی ہے، اس سے چھٹکارہ پانے کے لئے بڑی سرجری سے گزرنا ہوگا۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ جڈیجا کو کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کے لئے کم وبیش چھ ماہ درکار ہیں، بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی سے قبل انہیں بحالی کا مکمل پروگرام بھی درکار ہوگا۔