کراچی: (ویب ڈیسک) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےکراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردگرفتار کرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں گلستان جوہر اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کی گئیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ سےگرفتار ملزم سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوا، ملزم نے فرقہ وارانہ بنیاد پرکئی افراد کو قتل کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گلستان جوہر سےگرفتار ملزم سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا، ملزم وقتاً فوقتاً پاکستان آکر ری گروپنگ کا کام کر رہا تھا۔